مقبوضہ کشمیر: بارہ مولہ میں نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر(ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، آج مزید 1 کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا گیاکشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع بارہ مولہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیاہے کشمیری نوجوان کو بھارتی فوج نے بارہ مولہ کے علاقے اوڑی میں تلاشی اور محاصرے کی ایک پر تشدد کارروائی کے دوران شہید کیا ہے۔