امریکی ڈالر 13 پیسے مہنگا
کراچی(ویب ڈیسک29-09-2021)امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے، انٹربینک میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہو کر 170 روپے 10 پیسے کا ہو گیا ہے گزشتہ روز امریکی ڈالر نے انٹر بینک میں 30 اور اوپن مارکیٹ میں 20 پیسے کے اضافے سے نیا ریکارڈ قائم کیا تھافاریکس ایسو سی ایشن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز (منگل کو) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمتِ خرید 30 پیسے کے اضافے سے 169 روپے 65 پیسے سے بڑھ کر 169 روپے 95 پیسے ہو گئی تھی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمتِ فروخت 25 پیسے کے اضافے سے 169 روپے 75 پیسے سے بڑھ کر 170روپے ہو گئی تھی اس طرح پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹر بینک میں ڈالر 170 روپے کی بلند سطح پر پہنچا تھادوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 20 پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمتِ خرید 171 روپے سے بڑھ کر 171 روپے 20 پیسے اور قیمتِ فروخت 171 روپے 40 پیسے سے بڑھ کر 171 روپے 60 پیسے ہو گئی تھی۔
0 Comments
Post a Comment