جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 10 دہشت گرد ہلاک

اسلا م آباد)مانیٹرنگ ڈیسک(جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 4 سرکردہ لیڈروں سمیت 10 دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کیشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابقسکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے کا گھیراوکیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق  دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے کو گھیرے میں لینے پر دہشت گردوں کی طرف سے شدید فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے شدید تبادلے میں 10 دہشت گرد مارے گئے جن میں 4 سرکردہ لیڈر بھی شامل ہیں۔آئی ایس پی آر  کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران ہتھیار اور بھاری مقدار میں گولیاں قبضے میں لے لی گئیں، تمام دہشت گرد دیسی ساختہ بارودی سرنگیں بنانے، بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ، حملوں اور دیگر وارداتوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد جنوبی وزیرستان میں مزید دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہیکہ پاک فوج ہر قیمت پر ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔