پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کا شوہر اپنی ہی نوجوان بیٹی کیساتھ کیا شرمناک حرکت کرتا رہا؟پولیس نے دھر لیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس نے تحریک انصاف کی رہنما لیلی پروین کے سابق شوہر کو گرفتار کرلیا۔پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما لیلی پروین کے سابق شوہر علی حسنین ایڈووکیٹ کو گزشتہ رات پولیس نے کارروائی کے بعد ڈیفنس توحید کمرشل سے گرفتار کیا۔پولیس نے ملزم پر اپنی سوتیلی بیٹی کو جنسی طور پر ہ ر ا س اں کرنے کے الزام کے تحت تھانہ گذری میں مقدمہ درج کیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمہ لیلی پروین کی بیٹی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔اس موقع پر لیلی پروین کا کہنا تھا کہ ملزم سے شادی 5 سال قبل ہوئی تھی تاہم 8 ماہ قبل ملزم ان کی 13 سالہ بیٹی کوجنسی طور پر ہ ر ا س اں کرتا تھا جب کہ انہیں واقعے کے حوالے سے رشتہ داروں نے آگاہ کیا۔