انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمینٹ سندھ کے افسران اور دیگر آفیشلز کی بیج پننگ تقریب
وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی براۓ انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمینٹ سردار بنگل خان مہر اور اور چیئرمین اینٹی کرپشن سندھ ڈاکٹر محمد نواز شیخ نے ترقی پانے والے آفیسرز اور آفیشلز کو بیچ لگاۓ۔اس موقع پر ڈائریکٹر اسٹیبلشمینٹ فضل شہزاد عباسی، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ون غلام مرتضٰی میمن، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ٹو فرخ شہزاد قریشی، ڈپٹی سیکریٹری فضل امیر اویسی اور دیگر افسران نے شرکت کی پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے سردار محمد بخش مہر بھی موقع پر موجود تھےمحکمہ اینٹی کرپشن سندھ میں میں 5 ہیڈ کانسٹیبل کو اے ایس آئے اور 63 کانسٹیبل کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہےاس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی براۓ انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمینٹ سردار بنگل خان مہر نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی۔سالوں کی التوا کا شکار ملازمین اور افسران کی ترقیوں کا مسئلہ حل کیا گیا ہے۔ سردار بنگل خان مہر,امید ہے ترقی پانے والے افسران بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ معاون خصوصی براۓ انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن ,ترقی پانے والے افسران کو تربیتی کورس بھی کرواۓ جائیں گے تا کہ محکمہ کی کارکردگی اور صلاحیت کو مزید بڑھایا جا سکے۔ سردار بنگل خان مہر
0 Comments
Post a Comment