ایف بی آر نے کراچی سمیت دیگر شہروں میں پراپرٹی کی نئی قیمتیں جاری کردیں

ایف بی آر نے کراچی سمیت دیگر شہروں میں پراپرٹی کی نئی قیمتیں جاری کردیں

کراچی(ویب ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کراچی میں پراپرٹی کی نئی قیمتیں جاری کردیں ہیں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کراچی اور لاہور سمیت 40 بڑے شہروں میں غیرمنقولہ جائیداد کی قیمتیں بڑھا دی ہیں اور اس سلسلے میں اب کراچی میں پراپرٹی کی قدر سے متعلق تفصیلات جاری کی گئی ہیں ایف بی آر کی جانب سے جاری تفصیلات میں سول لائنز، گارڈن ایسٹ، کراچی ایڈمن،جوہر بلاک 17 زائد قدر کے علاقوں میں شامل ہیں جب کہ ایف بی آر نے پی ای سی ایچ ایس، ڈی ایچ اے ملیر، ائیر فورس سوسائٹی، این او آر ای ون کو اے ون کیٹیگری میں شامل کیا ہے۔اس کے علاوہ پارسی کالونی، بلوچ کالونی، نیوچالی، فیرئیر روڈ، محمودآباد، شارع فیصل، شارع لیاقت، نارتھ ناظم آباد اور جوہر کے کچھ بلاس کو ون کیٹیگری میں رکھا گیا ہےایف بی آر کے مطابق کراچی میں پوش ایریاز اے ون کیٹیگری میں فی اسکوائر یارڈ مکان کی قیمت 81 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے  جب کہ سرکار سے منظور شدہ کچی آبادیوں کا فی اسکوائرفٹ مکان ریٹ 5000 روپےمقرر کیا گیا ہےایف بی آر کے مطابق کیٹیگری ون کے لیے فی اسکوائر یارڈ ریٹ 56 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے ۔

ایف بی آر نے کراچی اور اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں غیر منقولہ جائیداد کی قیمتیں بڑھا دیں

ادھر اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کراچی اور لاہور سمیت 40 بڑے شہروں میں غیرمنقولہ جائیداد کی قیمتیں بڑھا دی ہیں ایف بی آر کے مطابق غیر منقولہ جائیدادوں میں کمرشل اور رہائشی اپارٹمنٹس، فلیٹس اور دیگر پراپرٹیز شامل ہیں۔ اس سے قبل ایف بی آر نے 20 شہروں کی غیر منقولہ جائیدادوں کی قیمتیں مقرر کر رکھی تھیں ایف بی آر کے مطابق قیمت بڑھانے کا مقصد رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کرنا ہےغیرمنقولہ جائیدادوں کی قیمتیں بڑھنے والے شہروں میں اسلام آباد، کراچی، لاہور، راولپنڈی، حیدرآباد، رحیم یار خان، سرگودھا، گوادر، لاڑکانہ اور دیگر شہر شامل ہیں ایف بی آر کے مطابق اعلامیے کے مطابق کراچی میں ہر اضافی اسٹوری پر 25 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے، اسلام آباد کے سیکٹر ای سیون میں زمین کی قیمت ڈھائی لاکھ روپے فی مربع گز جبکہ سیکٹر ایف سکس میں زمین کی قیمت 2 لاکھ روپے فی مربع گز مقرر کی گئی ہےاس کے علاوہ سیکٹر ایف سیون میں زمین کی قیمت ساڑھے 3 لاکھ فی مربع گز جبکہ ای الیون میں زمین کی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار روپے فی مربع گز مقرر کی گئی ہےاسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ میں زمین کی قیمت2 لاکھ فی مربع گز مقرر اور بلیو ایریا میں دکان کی قیمت 6 لاکھ 80 ہزار 420 روپے فی مربع فٹ مقرر کی گئی ہےدوسری جانب سیکریٹری جنرل ریکا احسن ملک کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کا پراپرٹی کی قیمت میں یک طرفہ اضافہ مسترد کرتے ہیں، ایف بی آر کو کو متعدد خطوط لکھے مگر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کی ایف بی آر سے رجسٹریشن لازمی قرار

رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کی فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کی ایف بی آر سے رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی ہے  جس کے بعد سرکاری یا نجی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی غیر رجسٹرڈ ایجنٹ سے بزنس نہیں کر سکے گی جبکہ غیر منقولہ پراپرٹی کی ٹرانسفر یا رجسٹریشن بھی نہیں ہو سکے گی ایف بی آر کے مطابق خلاف ورزی پر منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ کے قوانین کے تحت کاروائی ہوگی ایف بی آر کے  اعلامیے کے مطابق تمام ہاؤسنگ اتھارٹیز، کارپوریٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز پر یہ شرط لاگو ہوگی جبکہ اس کا اطلاق رہائشی یا کمرشل مقاصد کےلیے ڈیویلپمنٹ اسکیموں پر بھی ہوگااس کے علاوہ تعمیرات، پراپرٹی کی خرید و فروخت یا ملکیتی حقوق کی منتقلی بھی اس سے مشروط ہوگی ایف بی آرکے مطابق رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا جبکہ انہیں نان فنانشل بزنس اینڈ پروفیشن کے طور پر  بھی رجسٹر کرانا ہوگا۔

ایف بی آر نے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس سے ٹرانزیکشنز ریکارڈ مانگ لیا

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی کڑی شرائط کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سرگرم ہوگیادستاویز کے مطابق ایف بی آر نے رئیل اسٹیٹ کی سرگرمیوں کی رجسٹریشن شروع کردی ہے اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس سے ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ مانگ لیا ہےدستاویز کا کہنا ہے کہ رئیل اسٹیٹ ایجنٹس سے گزشتہ برس کے کلائنٹس کا ریکارڈ بھی مانگ لیا گیا ہے جبکہ ایف بی آر نے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس سے ہائی رسک کلائنٹس کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں دستاویز کے مطابق ملکی اورغیرملکی سیاسی اثرورسوخ رکھنے والی شخصیات کا ریکارڈ بھی طلب کیا ہےدستاویز میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر نے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس سے مالدار افراد کا ریکارڈ بھی مانگ لیا جبکہ رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کی مالیاتی اداروں سےتعلقات کا رکارڈ بھی لیا جارہا ہے۔