کراچی ڈسٹرکٹ ملیر 

ملیر پریس کلب کے صحافیوں کا روینیو ملیر نے لولی پاپ دے دیا، گوٹھ آباد سند صرف اور صرف رہائشی مقاصد کے لئے ہوتی ہے

ملیر پریس کلب کی غیرقانونی پلاٹ و بلڈنگ کے ثبوت منظرعام پر آگئے 

ملیر پریس کلب کا پلاٹ گوٹھ آباد سند کے ذریعے الاٹ کیا گیا، گوٹھ آباد قانون کے مطابق پلاٹ صرف ان افراد کو بغیر معاوضہ الاٹ ہوتا ہے جن کے پاس رہنے کے لئے کوئی ٹھکانہ نہیں ہوتا

 اورگوٹھ آباد سند صرف اور صرف رہائشی مقاصد کے لئے ہوتی ہے پریس کلب یا کسی اور مقصد کے لئے الاٹ نہیں ہوسکتی مذکورہ سند ملیر ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے غیر قانونی طورپر الاٹ کرکے صحافیوں کو صرف لولی پاپ دے دیا

 اس طرح کی گوٹھ آباد سند کی قانون میں کوئی حیثیت نہیں ہے، بہت جلد ہائی کورٹ کراچی میں ملیر پریس کلب کی زمین، بلڈنگ اور سرکاری ملازمین جو صحافت کر رہے ہیں ان کے خلاف آئینی پٹیشن داخل کروں گا :ایڈووکیٹ شاہ محمد زمان جونیجو