ڈسٹرکٹ ملیر
اندھیر نگری چوپٹ راج، ڈسٹرکٹ ملیر میں سروس روڈ پر پارکنگ مافیا کا راج
کے ایم سی کے یونیفارم میں بھتہ خور زبردستی پارکنگ وصولی کرنے لگے ،کوئی پوچھنے والا نہیں
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ملیر کے ساتھ رضاموبائل مارکیٹ کے سامنے پارکنگ مافیا نے ڈیرے جما لیے،علاقہ پولیس خاموش تماشائی
کے ایم سی ککے یونیفارم میں ملبوس بھتہ خور پارکنگ مافیا ڈسٹرکٹ ملیر میں سرگرم ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ملیر کے ساتھ قائم رضا موبائل مارکیٹ کے سامنے امروز کے ایم سی کے یونیفارم میں ملوبوس افراد نے سرعام شہریوں سے پارکنگ کے نام پر بھتہ وصولی شروع کردی ہے
کے ایم سی کے یونیفارم میں ملبوس افراد نے غیر قانونی طور پر رضا موبائل مارکیٹ کے سامنے رکاوٹیں لگا کر سروس روڈ بند کردیا ہے
ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ پارکنگ مافیا سرعام ملیر سٹی پولیس کی سر پرستی میں آنے والے شہریوں سے پارکنگ کے نام پر بھتہ
وصولی کررہے ہیں
واضح رہے کہ کے ایم سی کے جعلی لیٹر پید کے ذریعے عوام سے بھتہ وصولی جاری ہے واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ ملیر میں پارکنگ کے معاملات ڈی ایم سی ملیر کے ماتحت ہیں
دوسری جانب کورٹ کے احکامات کے برخلاف سروس روڈ کو غیر قانونی طور پر بند کردیا گیا ہے
ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر،ڈپٹی کمشنر ملیر، جسٹس آف پیس ڈسٹرکٹ ملیر ارشد مرتضی صاحب کو معاملے کا نوٹس لینا چاہیے اور غیر قانونی پارکنگ کو فی الفور ختم کرانا چاہیے
0 Comments
Post a Comment