بہاالدین زکریا یونیورسٹی میں دوگروپوں میں جھگڑا، ایک طالبعلم زخمی
ملتان(سٹاف رپورٹر)بہاالدین زکریا یونیورسٹیایک بارپھرمیدان جنگ میں تبدیل، ایک طالبعلم زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق زکریا یونیورسٹی میں گزشتہ روز دو طلبا تنظیموں کے کارکنوں میں جھگڑیکے نتیجے میں ایک طالب علم زخمی ہو گیا۔ جھگڑے کے دوران ڈنڈوں، سوٹوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ واقعے کی اطلاع پر بی زیڈ یو انتظامیہ کے سکیورٹی انچارجبھاری نفری کے ہمراہ کینٹینپہنچ گئے،زخمی طالب علم فیصل ڈھلواں کو بی زیڈ یو ڈسپنسری میں طبی امداد دی گئی، بی زیڈ یوانتظامیہ کے مطابق جھگڑے کی وجہیہ سامنے آئی ہے کہ تین سے چارماہ قبل فیصل ڈھلواں اور عاقب ملانہ کی آپس میں تلخ کلامی ہوئی تھی جو آج لڑائی میں تبدیل ہوگئی ۔
0 Comments
Post a Comment