عالمی یوم قلب، آگہی واک، کراچی کے نمایاں مقامات کو سرخ روشنی سے مزین کر دیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے ایم سی اوراین آئی سی وی ڈی نے نجی فارما سیوٹیکل کمپنی کے اشتراک سے عالمی یوم قلب کے موقع پرامراض قلب سے متعلق صحت مند سرگر میوں کے فروغ اور آگاہی میں اضافے کیلئے کراچی کے نمایاں مقاما ت سرخ روشنی سے مزین کردیا ۔ ان میں این آئی سی وی ڈی، فریئر ہال، کے ایم سی ٹاور، عائشہ منزل شامل ہیں ۔ دریں اثناایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے آگہی واک کی قیادت کی۔ اس موقع پر این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم قمر ، پروفیسر خاور کاظمی اوردیگرموجود تھے۔
0 Comments
Post a Comment