نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے حوالے سے خبر کی تصدیق نہ ہو سکتی، پاکستان سٹریٹیجک فورم نے ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سٹریٹیجک فورم نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کرنے کی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی۔کہا جارہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سے متعلق چلنے والی خبرکی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی۔تاحال آئی ایس پی آرنے کسی ایسی خبر کی تصدیق نہیں کی اور نہ ہی جی ایچ کیو سے ابھی کوئی ایسا آرڈر جاری ہوا۔ خیال رہے کہ ٹویٹر پر پاکستانیوں کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی خدمات کو سراہا جارہا ہے اور ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو نیا ڈی جی آئی ایس آئی مقرر ہونے پر مبارکبادیں دی جارہی ہیں ۔ تاہم ابھی تک آئی ایس پی آر نے ایسی کسی خبر کی تصدیق کی اور نہ ہی جی ایچ کیو سے کوئی ایسا آرڈر جاری ہوا۔
0 Comments
Post a Comment