بلوچستان میں زلزلے نے بڑی تباہی مچا دی، متعدد ہلاکتیں

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے مختلف علاقوں میں رات گئے آنے والے زلزلے نے شدید تباہی مچادی ہے جس کے باعث 20 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلہ رات 3 بجکر 2  منٹ پرآیا جس کی شدت 5.9 اور گہرائی 15 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ہرنائی کے قریب تھا۔لزلے کے باعث کوئٹہ، سبی، چمن، زیارت، قلعہ عبدللہ، ژوب، لورالائی، پشین، مسلم باغ اور دکی سمیت دیگرعلاقوں میں شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، سب سے زیادہ جانی ومالی نقصان ہرنائی میں ہوا جہاں متعدد مکانات تباہ ہوگئے اور سرکاری عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔بلوچستان میں زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں ۔