میں صفائی والا ہوں، چوہڑا نہیں۔۔۔ سینیٹری ورکرز قابل عزت اور لائق تحسین ہیں

میں صفائی والا ہوں، چوہڑا نہیں

کراچی(نیوز ڈیسک)وہ کہتے ہیں نہ کوئی کام چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا، سوچیں اگر ہمارے گھروں، بازار، آفس اور ارگردمیں موجود کچرا اگر نہ اٹھایا جائے تو ہماری زندگیاں کتنی متاثر ہو جائے گی۔ اس کے برعکس کے ہم صفائی کرنے والے ایسے افراد کو عزت کی نظر سے دیکھیں، ہم انہیں مختلف برے ناموں سے پکارتے ہیں، جس سے ان کی دل آزاری ہوتی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک تصویر شئیر کی جارہی ہے، جس میں صفائی کرنے والے شخص نے پلے کارڈ ہاتھ میں لیا ہوا ہے، جس پر لکھا ہوا ہے کہ "میں صفائی والا ہوں، چوہڑا نہیں"اس تصویر کو سینئر صحافی حامد میر نے بھی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "ہمارے گلی محلوں اور سڑکوں پر صفائی کرنے والے یہ سینیٹری ورکرز قابل عزت اور لائق تحسین ہیں کم از کم انکی زبانوں اور ذہنوں سے خارج ہونے ہونے والی گندگی سوشل میڈیا پر تعفن تو نہیں پھیلاتی" اب ہمیں سوچنا چاہیے کہ اگر کوئی شخص ہمارا کیا ہوا کچرا اٹھا رہا ہے، تو ہمیں اس شخص کو عزت کی نظر سے دیکھنا چاہیے جبکہ چوہڑا یا دوسرے ایسے الفاظ جن سے کسی بھی انسان کے جذبات مجروح ہوں، ان الفاظوں کے بجائے، ان کو ان کے نام سے پکارا جائے اور ان کے ساتھ اخلاق کے ساتھ پیش آیا جائے۔