کراچی میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے پی آر او فائرنگ سے زخمی

کراچی میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے پی آر او فائرنگ سے زخمی

 

کراچی(ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں مبینہ طور پر ٹارگٹ کر کے فائرنگ کرنے کا واقعہ پیش آیا ہےنامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی علی نواز اعوان کے پی آر او جلال بچلانی پر فائرنگ کی ہے جس سے وہ زخمی ہو گئےپی ٹی آئی کراچی کے ترجمان کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی علی نواز اعوان کے پی آر او جلال بچلانی پر 2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گلستانِ جوہر میں پرفیوم چوک کے قریب فائرنگ کر دی،ایک گولی ان کے ہاتھ میں لگنے سے وہ زخمی ہو گئے جبکہ دوسری گولی ان کی گاڑی میں لگی،فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب جلال بچلانی گاڑی پارک کر کے اسٹور پر پانی لینے کے لیے رکے تھےجلال بچلانی اسٹیڈیم روڈ پر واقع اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، ان کی حالت خطرے سے باہر ہےابتداء میں پولیس واقعے سےلا علم تھی، تاہم اطلاع ملنے کے بعد جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔