آسٹریلین کرکٹ بورڈکےسیکیورٹی وفد کا ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز کا دورہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلین کرکٹ بورڈکےسیکیورٹی وفد کا ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ہےتین رکنی وفد میں بنجامن کارل اولیور، گرینڈن جیرارڈ اور سٹورٹ اینڈ ریوبیلی شامل تھاآسٹریلین کرکٹ ٹیم کے متوقع دورہ پاکستان سے متعلق سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ لی،ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد کی زیر صدارت اجلاس منعقدہوا،اجلاس میں آسٹریلین سیکیورٹی وفد، پی سی بی حکام، رینجرز حکام، کمانڈنٹ ایس ایس یو اور دیگر اعلٰی افسران نے  شرکت کی،ڈی آئی جی سیکیورٹی مقصود احمد نے وفد کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچز سے متعلق کئے گئے سیکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا۔

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو تمام تروسائل بروئے کار لاتے ہوئے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائیگی ،کمانڈنٹ ایس ایس یو ذیشان شفیق صدیقی کی جانب سےتفصیلی بریفنگ دی گئی،ایس ایس یو کے کمانڈوز کو جدید پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی گئی ہےجدید ہتھیاروں اورمواصلاتی نظام سے لیس ایس ایس یوکی(SWAT) ٹیم کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے،وفد نے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے متوقع میچز کے تناظر میں ایئرپورٹ،اسٹیڈیم، شاہراہوں اور ہوٹل پرسیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،وفد نے ایس ایس یو میں پیشہ وارانہ معیار اور پولیس کمانڈوز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا،وفد کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے ممکنہ کرکٹ میچوں کے سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا،وفد ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے موقع پر کئے گئے انتظامات کا بھی جائزہ لے گا