پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کا کامیاب مظاہرہ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک بحریہ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیاہے نیول چیف کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کابھرپورجواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان بحریہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ کے ایئرڈیفنس یونٹس نے میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا ، میزائل زمین سے فضا میں مار کر سکتے ہیں۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ میزائلزنے اہداف کوکامیابی سے نشانہ بنایاہے چیف آف دی نیول اسٹاف نے میزائلز فائرنگ کامشاہدہ کیااور میزائلز فائرنگ کا مظاہرہ پاک بحریہ کی صلاحیتوں اور تیاریوں کا ثبوت ہے اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے آپریشنل تیاریوں پراظہاراطمینان کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کابھرپورجواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے یاد رہے رواں سال جنوری میں پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں زیر آب سے اینٹی شپ میزائلز اور تارپیڈوز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا ، نیول چیف ایڈمرل امجد نیازی نے میزائلز ،تارپیڈوزفائرنگ کامشاہدہ بھی کیا۔
0 Comments
Post a Comment