نجی ٹی وی کے مطابق اجازت ملنے پر طیارے کے کپتان نے انتہائی مہارت سے طیارے کو لینڈ کروایا ۔ انجینئرز نے طیارے کی مرمت کاکام شروع کردیا جبکہ طیارہ آج دوپہر دوبارہ سعودیہ کے لیےروانہ ہوجائے گا
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سعودی عرب جانے والی نجی پرواز حادثے سے بچ گئی ، پرواز میں ٹیک آف کرتے ہی فنی خرابی پیدا ہوگئی جس پر فوری واپس لینڈ کر دیا گیا۔ نجی ایئرلائن کی پرواز میں ٹیک آف کرتے ہی فنی خرابی پیداہوگئی، طیارے کے کپتان نے ایئرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے دوبار لینڈنگ کی اجازت طلب کی جس پر ایئر ٹریفک کنٹرولر نے کپتان کو فوری طور پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی اجازت دی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اجازت ملنے پر طیارے کے کپتان نے انتہائی مہارت سے طیارے کو لینڈ کروایا ۔ انجینئرز نے طیارے کی مرمت کاکام شروع کردیا جبکہ طیارہ آج دوپہر دوبارہ سعودیہ کے لیےروانہ ہوجائے گا۔ ائیرپورٹ حکام کے مطابق مسافروں کو لاؤنج میں منتقل کردیا گیا جہاں ان کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا ۔
0 Comments
Post a Comment