جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب دُنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے مقدس ترین ملک کی حیثیت رکھتا ہے۔ خصوصاً مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی وجہ سے یہاں پر اخلاقی و مذہبی حُرمت کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ تاہم کچھ عرصہ سے دُنیا کے اس مقدس ترین شہر میں بے حیائی پر مبنی ایسے واقعات ہو رہے ہیں جنہوں نے تمام مسلمانوں کے دِل مجروح کر دیئے ہیں۔
ایساہی ایک واقعہ جدہ میں واقع میکڈونلڈز ریسٹورنٹ میں پیش آیا ہے۔ جہاں اخلاقیات اور شرم سے عاری سعودی لڑکے اور لڑکی نے بے حیائی کی تمام حدیں پار کر لیں۔ یہاں تک کہ وہاں موجود لوگوں کی موجودگی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے غلیظ جنسی عمل میں مصروف ہو گئے۔ وہاں پر موجود ایک شخص نے اس بے شرم جوڑے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔جس کے بعد سعودی عوام بھڑک اُٹھے اور سعودی اخلاقیات و مذہبی اقدار کی توہین کرنے والے سعودی لڑکا لڑکی کو گرفتار کرنے اور عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کر ڈالا۔سوشل میڈیا صارفین نے میکڈونلڈز کی انتظامیہ کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بے حیائی کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا۔
صارفین کا کہنا تھا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ ریسٹورنٹ کے عملے کی موجودگی میں بھی اس طرح کی شرمناک حرکات کی جائیں۔ جو کچھ ہوا ہے، وہ ناقابل یقین ہے۔ اگر اس بے حیائی کے مرتکب لڑکا لڑکی کو کڑی سزا نہ دی گئی تو مملکت میں مزید بے حیائی فروغ پا سکتی ہے۔تاہم کچھ افراد نے اس ویڈیو کو پُرانی قرار دیا اور کہا کہ یہ واقعہ اب کا نہیں بلکہ 2018ء کا ہے اور اس کے ذمہ دار لڑکا لڑکی کو سزا بھی سُنائی جا چکی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی مکّہ مکرمہ میں چند مقامی لڑکیوں نے یورپی ناچ کرتے ہوئے اس کی ویڈیو بھی بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی اور سب سے شرمناک بات یہ ہے کہ ایک ڈانسر نے ویڈیو میں خود کو بڑے فخر سے ’مکّہ کی لڑکی‘ بتایا ہے۔اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سعودی عرب میں عوام اور تارکین بہت مشتعل ہو گئے تھے اور اس لڑکی کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔ گورنر مکہ نے متعلقہ اداروں کو حکم دیا ہے کہ مذکورہ گروپ کے خلاف تحقیقات کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔
ایک ٹویٹر صارف محمد الغامدی کا کہنا تھا کہ ’ یہ کونسی مکہ کی لڑکی ہے جو خود کو اہل مکہ بتاتی ہے اس کا مکہ اور اہل مکہ سے کوئی تعلق نہیں۔اللہ تعالیٰ مکہ اور اس کی خواتین کو اس لڑکی کے شر سے محفوظ رکھے۔محمد المسمعی نے کہا کہ’اللہ تعالیٰ مکہ اور اہل مکہ کو فتنوں سے محفوظ رکھے‘۔اس سے قبل سوشل میڈیا اسٹار خاتون فوز العتیبی 29 جنوری کواپنی ایک انتہائی شرمناک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ ایک مشہور ثقافتی مقام پر اپنے خاوند کے ساتھ سر عام بوس و کنار میں مصروف تھی اس موقع پر اس نے سفید رنگ کا ایسا فراک پہن رکھا ہے جس میں اُس کا جسم عریانی کی حدوں کو چھو رہا ہے۔ابھی صارفین اس تصویر ِپر ہی اپنے غم و غصے کا اظہار کر رہے تھے کہ بے باک نظریات کی حامل فوز العتیبی نے اگلے روز یعنی 30 جنوری کو اپنی ایک انتہائی شرمناک ویڈیو بھی پوسٹ کر ڈالی۔
اس ویڈیو میں بھی وہ اسی مشہور سیاحتی مقام پر موجودہے۔جہاں ایک قدیم دور کی بلڈنگ کے تہہ خانے میں بنی سیڑھیوں سے نیچے اُتر رہی ہے۔ اس ویڈیو میں بھی اس نے وہی مختصر سا فراک پہن رکھا ہے جو اُس کے گھنٹوں سے بھی اُوپر ہے۔ فوز العتیبی بڑے باک انداز میں اس عمارت کے تہہ خانے میں داخل ہو کر وہاں بنے ایک کنوئیں کے پاس جاتی ہے۔ اس کا انداز رقص اور جھُومنے جیسا ہوتا ہے جس کے باعث اُس کا مختصر لباس اُس کے جسم کو ڈھانپنے میں ناکام دکھائی دیتا ہے۔جہاں ایک قدیم دور کی بلڈنگ کے تہہ خانے میں بنی سیڑھیوں سے نیچے اُتر رہی ہے۔
اس ویڈیو میں بھی اس نے وہی مختصر سا فراک پہن رکھا ہے جو اُس کے گھنٹوں سے بھی اُوپر ہے۔ فوز العتیبی بڑے باک انداز میں اس عمارت کے تہہ خانے میں داخل ہو کر وہاں بنے ایک کنوئیں کے پاس جاتی ہے۔ اس کا انداز رقص اور جھُومنے جیسا ہوتا ہے جس کے باعث اُس کا مختصر لباس اُس کے جسم کو ڈھانپنے میں ناکام دکھائی دیتا ہے۔جہاں ایک قدیم دور کی بلڈنگ کے تہہ خانے میں بنی سیڑھیوں سے نیچے اُتر رہی ہے۔
اس ویڈیو میں بھی اس نے وہی مختصر سا فراک پہن رکھا ہے جو اُس کے گھنٹوں سے بھی اُوپر ہے۔ فوز العتیبی بڑے باک انداز میں اس عمارت کے تہہ خانے میں داخل ہو کر وہاں بنے ایک کنوئیں کے پاس جاتی ہے۔ اس کا انداز رقص اور جھُومنے جیسا ہوتا ہے جس کے باعث اُس کا مختصر لباس اُس کے جسم کو ڈھانپنے میں ناکام دکھائی دیتا ہے۔
0 Comments
Post a Comment