کراچی(نمائندہ خصوصی)سندھ کا محکمہ اطلاعات بھی کرپشن کا گڑھ بن گیاجعلی اخبارات اور میڈیا ہاوسز کو 50 سے60 فیصد رشوت لیکر اشتہارات دئیے جاتے ہیں شرجیل میمن اوران کے منظور نظر افراد پر ایک بار پھر اختیارات کاغلط استعمال اور لوٹ مار کا بازار گرم کرنے کے الزامات محکمہ اطلاعات کے سینئر افسر کے وائرل ویڈیو بیان سے سامنے آگئے تفصیلات کے مطابق سندھ کا محکمہ اطلاعات بھی کرپشن کا گڑھ بن گیاہے 

شرجیل انعام میمن

جعلی اخبارات اور میڈیا ہاوسز کو 50 سے60 فیصد رشوت لیکر اشتہارات دئیے جاتے ہیں شرجیل میمن اوران کے منظور نظر افراد پر ایک بار پھر اختیارات کاغلط استمال اور لوٹ مار کا بازار گرم کرنے کے الزامات محکمہ اطلاعات کے سینئر افسر کی وائرل ویڈیو سے سامنے ہیں ذرائع کے مطابق محکمہ اطلاعات سندھ جس کا اشتہارات کی مد میں 6ارب روپے سے زیادہ کا بجٹ ہے جو سندھ کے مختلف محکموں کے اشتہارات پبلیکیشن کے مد میں امانت کے طور پر محکمہ اطلاعات کو دی جاتی ہے جس کو یہاں پربیٹھے ہوئے مافیا برے طریقے سے ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں سے 50 پرسنٹ کے فارمولے پر بے جا اشتہارات دے کرہضم کر دیتا ہے اور ہر سال 60 سے 70 کروڑ کے اخراجات بتا کر الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا کو ادائیگی دینے کا ڈرامہ کر کے کئے بار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم سے بھاری رقم لے کر کھا لیتے ہیں جس کا کوئی آڈٹ نہیں ہوتا 

یہ مافیا ہر اخبار سے 50℅ سے 60% اشتہار دینے کے اور %5 چیک دینے پر لیتا ہے حالات یہ ہیں کے ڈائریکٹر اشتہارات کے اپنے 4 اخبارات ہیں جن کو 80 لاکھ سے زائد کے اشتہار ملتے ہیں جبکہ کنٹریکٹ پر بھرتی کئے گئے انفارمیشن افسر دانش میمن جوسابق وزیر کے قریبی رشتیدار ہیں اور انفارمیشن افسر اشتہارات کے اہم عہدے پر مقرر ہیں 

جبکہ کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے سے فنانشل کام نہیں لیا جا سکتا ہے کورٹ کے فیصلے کے تحت ظلم کی انتہا تو یہ بے کہ سارنگ چانڈیو پر شرجیل میمن کے ساتھ کیس چل رہا ہے اور ضمانت پر ہے اس کو ڈپٹی ڈائریکٹر اشتہارات مقرر کیا گیا ہے جو اتنا پاور فل ہے کےمحکمہ اطلاعات سیکریٹری بھی اس کےسامنے بے بس ہے وہ پوری ریکوری کرتا ہے اشتہارات کی مد میں "ڈمی اخبارات” سے وصول کرتا ہے ذرائع کے مطابق شرجیل انعام کے ساتھ جیل میں رہنے والا ایڈورٹائزنگ ایجنسی کا مالک سلمان ہے جس نے محکمہ اطلاعات کو مکمل طور ٹھیکے پر لے لیا ہے اور سارنگ چانڈیو سے مل کر 6 ارب کے بجٹ ہڑپ کرتے رہے ہیں سالوں سے سیکریٹری نے اس بندر بانٹ کو ختم کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی جو مختلف مقامات پر موجود اسٹالوں سےان اخبارات کی کاپیاں چیک کرے گی اخبارات کے دفتر ان میں کام کرنے والاعملہ چیک کرے مگر سارنگ چانڈیو نے اس کمیٹی میں شعبہ اشتہارات کے دو افسر ڈپٹی ڈائریکٹر صاحب خان اور لیاقت جمالی کو شامل کروا لیا جس کی مثال یہ ہے "دودھ کی رکھوالی پر بلا” مقرر کر دیا

ذرائع کے مطابق ظلم کی انتہا ہے کہ ایڈورٹائزمنٹ رجسٹر تبدیل کر دیا گیا ہے سندھ حکومت کے دو کوارٹر سلمان نے ہڑپ کر دیئے جب کہ فنانس سے ایک کوارٹرجو ایک ارب 65 لاکھ کا تھا اور دوسری فنانس ڈپارٹمینٹ سےریلیز بھی نہیں ہوا جبکہ اس کے اشتہار مختلف اخبارات اور الیکٹرونک میڈیا سے کمیشن لے کر جاری کر دیئے گئے

 ذرائع کے مطابق سندھ میں تمام اخبارات اور میڈیا ہاوسز نے اپنی "بوٹی ” کے لئے خاموشی اختیار کرلی ہے جبکہ سندھ بھر میں تمام پرپس کلبوں اور یو جیز کو بھاری رقوم نذرانے کے طور پر دیئے جاتے ہیں

ذرائع کے مطابق سندھ کے سابق وزیر اطلاعات نے دو نیوز چینلز خریدنے کی بھی اطلاعات ہیں ذرائع نے انکشاف کیا ہے اگرملکی سلامتی کے اداروں ایف آئی اے نیب اور اینٹی کرپشن محکمہ اطلاعات کا مکمل ریکارڈ تحویل میں لے کر انکوائری کروائی جائے تو سب کچھ سامنے آجائے گا۔