ملک شہزاد اعوان بلدیہ ٹاؤن کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں اپنی سربراہی میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے ہہنچے، عوام سے گفتگو
رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان اپنی سربراہی میں ہونے والے کاموں کا جائزہ لینے اتحاد ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں پہنچے، عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا مشکور ہوں کہ انکی سپورٹ سے بلدیہ ٹاؤن میں ایک تسلسل کے ساتھ کام جاری ہے، اتحاد ٹاؤن میں چھہ دہائیوں بعد اتنے ریکارڈ کام ہوے جتنے ہم یہاں کروا چکے، یہاں کی عوام کے تصور میں بھی نہیں تھا کہ یہاں اتنے منصوبے متعارف کروائے جائیں گے، سڑکوں کی تعمیر،گلیوں کی سی سی فلورنگ،پانی اور سیوریج کے ساتھ فیملی پارک پر بھی کام جاری ہیں، یہ تمام کام سندھ حکومت کے کرنے کے ہیں، جو میں وفاقی حکومت کی مدد سے کروا رہا ہوں
0 Comments
Post a Comment