کراچی

ڈپٹی کمشنرضلع غربی و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی شہریار میمن کی ہدایت پر عاشورہ محرم کے حوالہ سے ان تمام مقامات پر جن کی نشاندہی علماء کرام اور منتظمین کی جانب سے کی گئی تھیں مرحلہ وار ان شکایات کا خاتمہ کیا جارہا ہے

 کچھ مقامات پر دیگر یوٹیلیٹی سروسز فراہم کرنے والے محکمہ جات کے اشتراک عمل سے کام جاری ہے ایڈمنسٹریٹر نے خصوصی ہدایت کی ہے کہ عوامی شکایات کے خاتمہ کے عمل کی رفتار میں اضافہ کیا جائے

 میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرو کی زیر نگرانی بلدیہ غربی کی ان تمام یونین کونسلوں میں ہنگامی بنیادوں پر کاموں کو پایہ تکمیل تک پہچایا جارہا ہے جہاں مساجد،امام بارگاہوں،جلوس کی گذرگاہوں اور دیگر پروگرام منعقد ہورہے ہیں ان مقامات کو فوری طور پر صاف ستھرا،روشن اور پختہ کیا جارہا ہے 

بلخوص ان تمام مقامات پر جراثیم کش ادویات اور چونے کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے جبکہ عوام کو کورنا سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی دی جارہی ہے 

دریں اثنا ایڈمنسٹریٹر کی خصوصی ہدایت پر بلدیہ غربی کے مختلف شعبہ جات میں فزیکل ویری فیکشن کے عمل کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے 

متعلقہ شعبہ کا افسر اپنے اپنے شعبہ کے ملازمین کی حاضری کو یقینی بنائے گا اور کارکردگی کی رپورٹ پیش کریگا افسران و ملازمین اپنی حاضری کو یقینی بنائیں کارکردگی میں اضافہ محسوس نہ کیاگیا تو سخت دفتری کاروائی کا سامنا کرناہوگا ہر شعبہ اپنے حصہ کا کام مکمل کرے تو عوام کو وسائل کی فراہمی کا عمل سہل ہو