ملیر تھانہ شاہ لطیف کی حدود میں منشیات کی مصیبت تھم نہ سکیں بد نام زمانہ گٹکا ماوا ڈیلر فیصل لاشاری جمیل لاشاری سمیت پانچ گڈکا ماویٰ ڈیلروں کو اجازت مل گئی ،تفصیلات کے مطابق ملیر کے تھانہ شاہ لطیف کے حدود صالح محمد گوٹھ غریب آباد  فقیر محمد گوٹھ جام کنڈو سمیت اعترافی علاقوں سے تعلق رکھنے والے گٹکا ماوا ڈیلر فیصل لاشاری جمیل لاشاری محبوب لاشاری نواز لاشاری زاہد لاشاری سمیت پانچ سے زائد گٹکا ماوا ڈیلروں کو تھانہ شاہ لطیف کے حدود میں فروخت کرنے کی اجازت مل گئی گٹکا ماوا سپلائی کرنے والے سپلائر کی جانب سے کیبن اور دکانداروں کو بڑے دعوی'  کے ساتھ کہہ جاتے ہیں کہ کوئی پوچھے تو کہنا جمیل فیصل کا گٹکا ماوا ہے اور تھانے میں پوری سیٹنگ کے ساتھ چل رہا ہے علاقہ مکینوں کی جانب سے پولیس کی عدم دلچسپی اور بڑھتی ہوئی منشیات فروشی کے آزار کے خلاف منشیات  ایکشن کمیٹی کی مسلسل جدوجہد اور احتجاجی ریلیاں بھی مثبت نتائج نہ دے سکیں نوجوان نسل تباہی کے کنارے پہنچ گیا سائیں کروڑوں انسانوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئی وفاقی حکومت کی جانب سے منشیات کے خلاف آپریشن کے اختیارات رینجرز کے حوالے ہونے کے باوجود بھی ملیر میں منشیات فروشوں اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں جن کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے رینجرز کا سرچ آپریشن ضروری ہے علاقہ مکینوں کا وزیر اعلی سندھ ڈی جی رینجرز آئی جی سندھ سمیت اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کیا کہ منشیات جیسے ناسور کے خلاف ٹھوس اقد مات اٹھا کر علاقے اور ملک کو منشیات سے جیسے مرض سے نجات دلائی جائے