لاہور میں ڈاکووں کا نیا ریکارڈ ۔۔ 2ارب روپے کی چوریاں۔۔۔ بزدار سرکار سوتی رہی ۔۔عوام لٹ گئی

لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں رواں سال ڈاکووں اور چوروں نے شہریوں سے پونے 2 ارب روپے مالیت کا سامان لوٹ لیا۔پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے 8 ماہ 16 دنوں میں شہریوں سے ایک ارب 71 کروڑ 33 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی اور سامان لوٹ لیا گیاگھروں اور دکانوں میں ڈکیتی کی 55 وارداتوں میں 10 کروڑ 41 لاکھ روپے سے زائد کی رقم اور قیمتی اشیا لوٹی گئیں 

جبکہ پولیس ریکارڈ کے مطابق راہزنی کی 3 ہزار سے زائد وارداتیں ہوئیں جس میں شہریوں کے ساتھ 68 کروڑ روپے کی لوٹ مار کی گئی پولیس ریکارڈ کے مطابق چوری کے17 سو سے زائد مقدمات درج ہوئے جن میں 92 کروڑ روپے مالیت کا سامان چرایا گیا، مجموعی طور پر شہریوں کو پونے2 ارب روپے مالیت کا نقصان ہواشہریوں کا کہنا ہے کہ معمولی چوری اور رہزنی کی وارداتوں کے مقدمات درج کرنے میں پولیس ٹال مٹول سے کام لیتی ہے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کے مطابق پولیس کا تفتیشی ونگ لوٹے گئے مال کا صرف 10 فیصد برآمد کر سکا جبکہ درجنوں ڈاکووں سے تفتیش جاری ہے اور ریکوری مکمل کریں گے۔