ملتان:قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاون،غیرقانونی بازار مسمار کر دئیے گئے
ملتان (اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاون کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز الفلاح مارکیٹ کی مرکزی شاہراہ پر قائم غیر قانونی ٹینٹ بازار مسمار کردیے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کی نگرانی کی۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ نے بازار مسمار کر کے سامان قبضے میں لیکر روڈ ٹریفک کیلئے واگزار بھی کرالی۔ آپریشن کے دوران میز کرسیوں اور ٹینٹ سمیت بھاری مقدار میں سامان قبضے میں لے لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے کہا کہ سرکاری اراضی،قبرستانوں سمیت کالونیوں سے قبضے واگزار کران زمینوں کو عوامی فلاحی منصوبہ جات کیلئے استعمال کیا جائے گا۔
0 Comments
Post a Comment