سابق گورنر سندھ زبیر عمر کی تنظیم سازی کی ویڈیو کا پورا البم لیک،سابق گورنرسندھ کیاکہتے ہیں؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

کراچی (نیوز ڈیسک )مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر بھی ویڈیو لیک اسکینڈل کی زد میں آ گئے ہیں۔ ان کے ساتھ منسوب ایک مبینہ غیر اخلاقی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں مختلف خواتین کو ج ن س ی عزائم کا شکار بنایا گیا ہے۔لیگی رہنما محمد زبیر نے اس ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ یہ "سیاست کا نچلا درجہ" ہے۔ انہوں نے دعوی کیا ہے کہ یہ ویڈیو ڈاکٹرڈ اور جعلی ہے۔ سابق گورنر سندھ نے کہا کہ اس سازش کے پیچھے جو بھی ہے اس نے انتہائی شرم نا ک حرکت کی ہے یہ بہت ہی ناقص عمل ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ ایمانداری، دیانت اور پختہ عزم کے ساتھ ملک کی خدمت کی ہے۔ محمد زبیر نے کہا کہ میں پاکستان کی بہتری کیلئے آواز بلند کرتا رہوں گا۔یہ مبینہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد کچھ ہی دیر میں سوشل میڈیا پر ہر طرف وائرل ہو گئی اور ٹوئٹر سمیت ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ جس پر اب تک لاکھوں لوگ اپنی رائے کا اظہار کر چکے ہیں، جہاں کچھ لوگ اس صورتحال کا مذاق اڑا رہے ہیں جبکہ کچھ لوگ اس طرح کے طرز سیاست کی مذمت بھی کر رہے ہیں۔اس حوالے سے معروف اینکرپرسن غریدہ فاروقی نے کہا ویڈیو کس نے بنائی، کیوں بنائی؟ کس نے لیک کی؟ اس کا فرانزک آڈٹ ہونا چاہیے، تحقیقات کی جائیں اگر تو یہ ان کا نجی معاملہ ہے تو الگ بات ہے لیکن اگر نوکری کا جھانسہ دیکر اس طرح ہوس کا نشانہ بنایا گیا ہے تو احتساب ہونا چاہیے۔فہیم نامی صارف نے کہا کہ غریب کی چھت اور امیر کی ویڈیو ہمیشہ لیک ہوتی ہے۔بیا نامی صارف نے کہا کہ اس وقت مسلم لیگ ن کے باقی رہنماوں کا یہ حال ہے۔