وزیرِ اعظم عمران خان کراچی پہنچ گئے

کراچی(ویب نیوز)وزیرِ اعظم عمران خان ایک روز کے دورے پر کراچی پہنچ گئے وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ کراچی میں آج کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے منصوبے پر207 ارب روپے لاگت آئے گی ،کراچی سرکلرکا ٹریک 29 کلومیٹر طویل ہوگا جس کے 16اسٹیشن ہوں گے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کراچی والوں کا دہائیوں پرانا خواب پورا ہونے جا رہا ہے وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا کہ ملکی تاریخ اور پاکستان ریلوے کا ایک بڑا باب آج کھل رہا ہے جس سے کراچی کے شہریوں کی سفر کی دشواریاں کم ہو جائیں گی۔