ورلڈ بینک، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں ریفارمز کیلئے کتنی رقم فراہم کرے گا؟

سیکرٹری بلدیات سندھ انجینئر سید نجم احمد شاہ کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک،  کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں ریفارمز کے لیے 1600 ملین ڈالر فراہم کرے گاتفصیلات کے مطابق سیکرٹری بلدیات سندھ انجینئر سید نجم احمد شاہ نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو سمری ارسال کردی ہے سیکرٹری بلدیات سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں نجی شعبے سے چیف ایگزیکٹو آفیسر یا منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کرنے کی منظوری دی جائے، واٹر بورڈ میں نجی شعبے سے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر فنانس تقرر کرنے کی منظوری دی جائے سید نجم احمد شاہ نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں ریفارمز کے لیے 1600 ملین ڈالر فراہم کرے گا، واٹر بورڈ میں ریفارمز کے پہلے مرحلے کا آغاز 2021 سے کیا جارہا ہے سیکرٹری بلدیات سندھ انجینئر سید نجم احمد شاہ نے مزید کہا ہے کہ وزیراعلی سندھ کی منظوری کے بعد واٹر بورڈ نجی شعبے کے حوالے کرنے کا آغاز ہوجائے گا، واٹر بورڈ کو پرائیویٹائز کرنے کے خلاف واٹر بورڈ ملازمین احتجاجی تحریک چلا رہے ہیں سید نجم احمد شاہ نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں ریفارمز کے لیے 1600 ملین ڈالر فراہم کرے گا، واٹر بورڈ میں ریفارمز کے پہلے مرحلے کا آغاز 2021 سے کیا جارہا ہے سیکرٹری بلدیات سندھ انجینئر سید نجم احمد شاہ نے مزید کہا ہے کہ وزیراعلی سندھ کی منظوری کے بعد واٹر بورڈ نجی شعبے کے حوالے کرنے کا آغاز ہوجائے گا، واٹر بورڈ کو پرائیویٹائز کرنے کے خلاف واٹر بورڈ ملازمین احتجاجی تحریک چلا رہے ہیں۔