بڑا طوفان آنے والاہے۔۔ پاکستان نے طوفان کا نام ۔۔گلاب ۔ رکھ دیا۔۔ شدید بارشیں ہوں گی۔۔ بڑی خبر
کراچی(نیوز ڈیسک)خیلج بنگال میں موجود ہوا کا کم دبائوشد اختیار کر کے سمندری طوفان میں تبدیل ہونا شروع ہو گیا ہے ماہر موسمیات مہیش پلاوات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں موجود ڈیپ ڈپریشن نے سائیکلونک طوفان کی شکل اختیار کر لی ہے مہیش پلاوات کے مطابق عام طور ستمبر میں بحیرہ عرب اور خلیج بنگال میں سائیکلون نہیں بنتے، یہ سائیکلون اکتوبر اور نومبر میں بنتے ہیں
ماہر موسمیات مہیش پلاوات کا کہنا ہے یہ اپنی نوعیت کی نایاب موسمیاتی سرگرمی ہے، دوپہر تک یہ سائیکلون بن سکتا ہے تاہم اس کی شدت زیادہ نہیں ہو گی ان کا کہنا ہے کہ سائیکلون کے باعث وسطی بھارت اور گجرات کے بعد جنوبی پاکستان اور کراچی میں بھی بارشوں کا امکان ہے ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ سائیکلون بننے کی صورت میں اس کا نام گلاب رکھا جائے گااور گلاب پاکستان کا تجویز کردہ نام ہے۔
0 Comments
Post a Comment