وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے دھواں دار خطاب ،امریکہ اور بھارت کو آئینہ دکھا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نیکہاہیکہ دنیاکوکورونا کے ساتھ ساتھ معاشی بحران اور ماحولیاتی تبدیلیوں کا خطر ہے،نائن الیون کے بعد اسلام کو دہشت گردی سے جوڑا جارہاہے،اسلامو فوبیاکی سب  سے خوفناک اوربھیانک شکل بھارت میں پنجے گاڑھے ہوئے ہے،ہم سب کومل کراسلاموفوبیا کامقابلہ کرنا ہوگا،بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام کاسلسلہ جاری ہے

بی جے پی حکومت کی فاشسٹ آر آر ایس 20 کروڑمسلمانوں کیلیے خطرہ ہے،بھارت اورپاکستان کے درمیان ایک اورممکنہ جنگ کوروکناضروری ہے،سید علی شاہ گیلانی کی میت کو خاندان سے چھیننا بھارتی بربریت کی تازہ مثال ہے،بدقسمتی ہے کہ دنیا کا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے رویہ مساوی نہیں