سان فرانسسکو:یوٹیوب نے عوام سے کیاگیااپناوعدہ پوراکردیا۔۔۔شاندارسہولت متعارف کرادی
سان فرانسسکو(ویب ڈیسک)یوٹیوب نے اس سال کئی سہولیات پیش کرنے کا وعدہ کیا تھا جس کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔ اسی تناظر میں یوٹیوب نے ملائیشیا، کینیا، فرنچ گیانا، فرنچ پولی نیسیا، گوم اور ناردرن ماریانہ جیسے جزائر کے لیے اپنی سروس کو وسیع کیا ہے جہاں رہنے والے صارفین اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے سپرتھینکس اور سپر اسٹیکر جیسے آپشن استعمال کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ حقیقی وقت میں ترجمے اور آن لائن اسٹریم میں ڈونیشن کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ دوسری جانب صارفین کی رائے کو بھی ترجمہ کرنے کا آپشن پیش کیا جارہا ہے۔ تو سب سے پہلے سپرچیٹ کا ذکر ہوجائے۔سپرچیٹ کا آپشن کری ایٹرانسائڈر میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اس میں چیٹ کے ردِ عمل کو متحرک اور غیرمتحرک کارٹون یا خاکوں کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ یوٹیوب کا دائرہ وسیع کرنے کے ساتھ اب 2019 میں پیش کردہ یہ آپشن دنیا بھر میں پہنچ چکا ہے۔ تاہم سپر اسٹیکر لائیو اسٹریمر میں زیادہ استعمال ہوتا ہے لیکن اس آپشن کو ایکٹو کرنا ہوتا ہے۔
سپرتھینکس کے آپشن سے لائیو اسٹریم میں آپ اپنے پسندیدہ یوٹیوبر کی مدد کے لیے کچھ رقم بھی عطیہ کرسکتے ہیں۔ اس کے بعد سپرتھینکس سے اسٹریمر فوری طور پر آپ کا شکریہ ادا کرسکتا ہے۔ اس آپشن سے یوٹیوب نے سپرتھینکس کو مونیٹائزیشن کا ایک طریقہ بنادیا ہے۔ عین اسی طرح ٹک ٹاک ، اسنیپ چیٹ اور ٹویٹر بھی اپنی اپنی سہولیات پیش کررہے ہیں۔لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ سپرتھینکس اور اسٹریم میں عطیات کا آپشن خود فن کاروں، گلوکاروں اور دیگر مشہور شخصیات کو یوٹیوب کی جانب متوجہ کرنے کی ایک کوشش ہے تاکہ وہ یہاں آکر کچھ رقم بناسکیں اور اپنے فن کا مظاہرہ بھی کرسکیں۔
یہاں تک کہ فن کی دنیا کے بڑے نام اب بھی یوٹیوب پر موجود ہیں۔اب یوٹیوب نے موبائل ایپ میں ہاتھوں ہاتھ کمنٹس کے ترجمے کا آپشن بہتر بنایا ہے جو لائیو اسٹریم میں مختلف زبانوں کے تراجم پیش کرتا ہے۔ اسطرح مختلف خطوں کے لوگ ایک دوسرے کے تاثرات سمجھ سکتے ہیں۔ فی الحال یہ آپشن اینڈروئڈ فون کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
0 Comments
Post a Comment