خاتون کا شکیرا کی طرح گانا گاتے ہوئے پیزا آرڈر کرنے کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا پر اس وقت ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک منچلی لڑکی کو منفرد انداز میں پیز ا آڈر کر تے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکی پیزا آرڈر کرنے کے لیے پیزا سینٹر کال کرتی ہے، کال پر پیزا آرڈر کرتے ہوئے لڑکی ہنس رہی ہے اور ساتھ میں معروف گلوکارہ شکیرا کی طرح گانا گا رہی ہے اور نمائندے کو اپنا آرڈر بتا رہی ہے اس دوران آرڈر لینے والا نمائندہ بھی اس منفرد انداز کو انجوائے کرتے ہوئے آرڈر سے متعلق روایتی سوال کر رہا ہے لڑکی کی جانب سے بنائی گئی اس ٹک ٹاک ویڈیو کو اس وقت کچھ زیادہ ہی شہرت ملی جب شکیرا کی جانب سے خود اسے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر شیئر کیا گیا۔
0 Comments
Post a Comment