کراچی سیکریٹری سندھ بار کونسل 45 سالہ عرفان قاتلانہ حملے میں جاں بحق،واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے :وکلاء رہنما

کراچی سیکریٹری سندھ بار کونسل 45 سالہ عرفان قاتلانہ حملے میں جاں بحق

کراچی (ویب ڈیسک)کراچی سیکریٹری سندھ بار کونسل 45 سالہ عرفان قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے ہیں کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں بچی کو اسکول چھوڑنے جانے والے سیکریٹری سندھ بار کونسل کو کار پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے وکلاء رہنمائوں کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے۔

 معروف وکیل رہنما نعیم قریشی اور دیگر وکلا کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اس موقع پرنعیم قریشی ایڈووکیٹ کے مطابق 45 سالہ عرفان مہر گلستان جوہر کا رہائشی تھا جو آج صبح اپنی بچی کو کار میں اسکول چھوڑنے کے لئے گلستان جوہر بلاک 13 میں پہنچا تو واپسی پر موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے انہیں کار نمبر بی جے بی 824 پر حملہ کر کے نشانہ بنایانعیم قریشی کے مطابق عرفان مہر وکیل نہیں تھے بلکہ سندھ بار کونسل کے سیکریٹری کے عہدے پر کام کرتے تھے،پولیس کے مطابق ملزمان نے عرفان پر پے در پے کئی فائر کیے اور فرار ہوگئے۔

 عینی شاہدین کے مطابق دونوں جواں سال ملزمان پینٹ پہنے ہوئے تھے، عرفان مہر کو فوری طور پر قریبی واقع نجی اسپتال دارالصحت منتقل کیا گیا جہاں پہنچنے تک ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی،پولیس کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے اور واردات کا مختلف پہلووں سے جائزہ لے رہے ہیں۔