پنجشیر میں پاکستانی ایف 16طیارہ تباہ ہونے کی حقیقت کیا نکلی؟بھارتی میڈیا کونسی تصاویر دکھاتا رہا؟فرانسیسی میڈیا نے بھارتی پراپگینڈا بے نقاب
فرانس(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانسیسی میڈیا نے افغانستان کی صورتحال پر حقائق نامہ جاری کرکے بھارتی میڈیا کے پاکستان مخالف پراپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا۔ فرانسیسی میڈیا نے واضح کیا کہ بھارت نے افغان صوبے پنجشیر میں پاکستان کا ایف 16 طیارہ تباہ ہونے کا الزام لگایا لیکن تصویر 2018 کی امریکہ میں گرنے والے طیارے کی دکھاتے رہے۔بھارت نے امریکہ میں دوران مشق تباہ ہونے والے طیارے کو پاکستان کا بتا کر ہرزہ سرائی کی بھرپور کوشش کی۔ 2018 میں امریکی ریاست ایریزونا میں تباہ ہونے والے طیارے کی خبر کو جعلی پروپیگنڈا کرتے ہوئے رپورٹ کیا کہ پاکستانی طیارہ افغانستان کی وادی پنجشیر میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔مزاحمتی افغان رہنما احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود کے نام سے بنائے گئے ٹوئٹر ہینڈل نے زمین بوس طیارے کی تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ہمارے شیروں نے پاکستانی جنگی طیارہ مار گرایا۔تاہم بعد ازاں انہوں نے یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی۔
لیکن بھارتی میڈیا پاکستان کی مخالفت میں ویڈیو گیم کی فوٹیج چلا کر پنج شیر میں پاک فضائیہ کی بمباری کا جھوٹا پروپیگنڈا کرتا رہا۔ بھارت کے اس دعوے کا پول اس وقت کھلا جب ویب سائٹ ''بوم'' نے نشاندہی کی کہ یہ ویڈیو افغانستان میں تنازع کی نہیں بلکہ ایک ویڈیو گیم ''آرما-3'' سے لی گئی ہے۔اس کے بعد امریکی کمپنی نے بھارت کی پاکستان مخالف سرگرمیوں کا بھانڈا پھوڑا۔امریکی کمپنی ''ایگژوڈس انٹیلی جنس'' کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے ان کی ٹیکنالوجی کاغلط استعمال کیا اور اس کی ونڈوز کو چین اور پاکستان کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کیا۔ امریکی کمپنی Exodus Intelligence کے چیف ایگزیکٹو آفیسر لوگان براون نے کہا کہ بھارتی سرکاری حکام یا کنٹریکٹر نے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کی deep access دینے والی فیڈ کو منتخب کرکے اسے بدنیتی پر مبنی طریقیسے استعمال کیا جس پر بھارت کو اپریل میں کمپنی کی new zero-day research کی خریداری سے روک دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ کمپنی کے قابل قدر کوڈ کے دیگر ممالک کو لیک کیے جانے سے متعلق بھی تحقیقات کررہے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر لوگان براون نے کہا کہ ٹیکنالوجی کا بھارت کی جانب سے غلط استعمال قابل قبول رویے کی حد سے باہر ہے، ہم بھارتی اقدام کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔
0 Comments
Post a Comment