منظور شدہ بلڈنگ گرانے پر ایم ڈی اے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
ملتان(سٹاف رپورٹر) ایم اے جناح روڈ ننگانہ چوک پر منظور شدہ بلڈنگ گرانے پر ایم ڈی اے افسران کے خلاف متاثرین نے احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرے کی قیادت متاثرہ قیصر اقبال نے کی جبکہ احسن مغل، ذیشان ہاشمی، ملک ندیم، جلال شاہ ودیگر نے شرکت کی، قیصر اقبال نے میڈیا کو بتایا کہ ایم ڈی اے سے نقشہ پاس کرایا ہوا ہے ایم ڈی اے کے افسران نے 20لاکھ روپے بطور رشوت طلب کی انکار پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور بلڈنگ بھی گرادی ،مذکورہ افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی نہ کی گئی تو ایم ڈی اے کے دفتر کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگاوں گا ۔ دریں اثناایم ڈی اے عملے نے مجاہد طیب کی ڈیڑھ کنال رقبے پر بنائی گئی چار دیواری مسمار کردی ،دریں اثنا ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے ایم اے جناح روڈ پر زیر تعمیر پلازہ گرانے پر انکوائری کے احکامات جاری کردیئے ہیں اور کرپشن میں ملوث ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ اور بلڈنگ انسپکٹر کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت کردی ہے۔
0 Comments
Post a Comment