مانسہرہ کالونی، نامعلوم خاتون نے دروازے پر کھڑی خاتون پر تیزاب پھینک دیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)لانڈھی مانسہرہ کالونی مدینہ مسجد کے قریب گھر کی دہلیز پر کھڑی عورت پر برقعہ پوش نامعلوم خاتون نے تیزاب پھینک دیا، پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی متاثرہ خاتون کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا جہاں متاثرہ خاتون کی شناخت 32سالہ مریم بی بی زوجہ ناصر کے نام سے ہوئی ہے، ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ صبح ساڑھے10 بجے کے قریب کسی نے دروازے پر دستک دی، متاثرہ خاتون نے گھر کا دروازہ کھولا تو سامنے برقعہ پوش عینک لگائی نامعلوم خاتون نے اچانک تیزاب پھینک کر فرار ہوگئی۔
0 Comments
Post a Comment