واٹربورڈ، سفارشات منظور، متوفی ملازمین کے ورثا کو مستقل ملازمت دی جائیگی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)منسٹر لوکل گورنمنٹ و چئیرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ نے ایم ڈی واٹر بورڈ کی سفارشات کی منظوری دے کر واٹر بورڈ ملازمین کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا ،اب دوران ملازمت انتقال کر جانے والے ملازمین کے بیٹی ، بیٹے اور بیوہ کو گریڈ ایک سے لیکر گیارہ گریڈ تک حسب تعلیم ریگولر بنیاد پر ادارے میں ملازمت دی جاے گی۔ ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان نے کہا ہے کہ 2017میں بورڈ میٹنگ کی ہدایت کے مطابق سمری لوکل گورنمنٹ کو بھیجی گئی تھی جسے وزیر بلدیات و چئیرمین واٹر بورڈ ناصر حسین شاہ کی ذاتی دلچسپی کے باعث منظوری حاصل ہوگئی ہے اور واٹر بورڈ کے دوران ملازمت انتقال کر جانے والے ملازمین کے بچوں و بیوہ کو شفاف طریقے سے روزگار فراہم کرکے مینجمنٹ اپنے وعدے میں سرخرو ہوگئی ہیادارے کے ملازمین کی فلاح وبہبود کے دوسرے منصوبے بھی جلد مکمل کرلیں جائیں گے۔
0 Comments
Post a Comment