کراچی کے لینڈ مافیا نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا جعلی عدالتی آرڈر بنادیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے لینڈ مافیا نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا جعلی عدالتی آرڈر بنادیا، ہائی کورٹ نے رجسٹرار ہائی کورٹ کو تحقیقات کا حکم دے دیانیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں رپورٹ جمع کروائی ہے کہ جو درخواست مارچ میں نمٹادی گئی تھی، اس کا اگست میں جعلی فیصلہ بنادیا گیا، جعلی فیصلہ بنانے والا اقبال احمد کراچی کا مبینہ لینڈ مافیا ہے رپورٹ کے مطابق بھارت سے ہجرت کرکے پاکستان آنے والے موسی حاجی عمر نے اٹھارہ ایکڑ زمین غیر قانونی طور پر الاٹ کروائی سن 2000 میں سندھ حکومت نے الاٹمنٹس منسوخ کردیں ،موسی عمر کی 2001 میں وفات کے بعد لینڈ مافیا کا رکن پرویز رئیس صدیقی پاور آف اٹارنی کی بنیاد پر زمین کا دعوے دار بنا اور اب پرویز رئیس کے وصیت نامے کی بنیاد پر اقبال احمد اس زمین کا دعوے دار ہے،سندھ ہائی کورٹ اقبال احمد کی درخواست مسترد کرچکی ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی عدالتی حکم نامہ تیار کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے نیب سے تفصیلی رپورٹ طلب کی تھی ۔