ن لیگ کو عدالت سے ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑ گئی،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے نون لیگ کی صدارتی آرڈیننس کیخلاف درخواست مسترد کردی ہے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی ہے. سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے وکیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے نون لیگ نے درخواست دی تھی کہ عدالت 60روز میں منتخب نمائندے کا حلف لازمی قرار دے.چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہااپوزیشن یہ کہہ رہی ہے ہماری اکثریت سینیٹ میں ہے لیکن استعمال نہیں کر رہے؟پٹشنر قابل احترام سیاسی جماعت ہے ،سینیٹ میں اپوزیشن کے ساتھ اکثریت موجود ہے.عدالت نے کہا کہ کیا سیاسی جماعت یہ کہہ رہی ہے کہ عوام بغیر نمائندے کے ہونے چاہییں؟ عدالت پارلیمنٹ کو تجویز کر رہی ہے، پارلیمنٹ کو اختیارات استعمال کرنے چاہییں.عدالت نے سوال کیا کہ سیاسی جماعت کیوں اس میں متاثرہ فریق ہے؟ وکیل نے جواب دیا کہ پٹشنر پارٹی پارلیمنٹ میں ہے چیف جسٹس نے کہا اگر کوئی سیاسی جماعت متاثرہ ہوتو پارلیمنٹ میں آرڈیننس مسترد کر سکتی ہے عدالت کو اس قسم کے سیاسی معاملے میں کیوں پڑنا چاہیے؟. چیف جسٹس نے کہا شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے متعلق کیس کا فیصلہ پڑھیں اگر کوئی منتخب ہونے کے بعدحلف نہیں لیتا تو عوام متاثر ہوتے ہیں جب اپوزیشن کے پاس سینٹ میں اکثریت ہے تو پھر وہ اسی فورم پر جائیں۔
0 Comments
Post a Comment