تعویذ دینے کے بہانے خواتین کیساتھ غیر اخلاقی حرکات کرنے والا ایک اورجعلی پیر گرفتار


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے خواتین کو جنسی ہراساں کرنے والا جعلی پیر اصغر قریشی گرفتار کرلیا۔لاہور کے علاقے تھانہ فیکٹری ایریا میں خواتین کوج ن س ی ہ ر ا س اںکرنے والا جعلی پیر گرفتار کرلیا گیاجعلی پیر کو تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے گرفتار کیا۔ ملزم کی شناخت اصغر قریشی کے نام سے ہوئی ہے


ایس پی کینٹ عیسی سیکھیرا کا کہنا تھا کہ ملزم اصغر قریشی تعویذ دینے کے بہانے خاتون کے گھر گیا اور خاتوں کیساتھ غیر اخلاقی حرکات کرنے کی کوشش کی، خاتون کی جانب سے درخواست موصول ہونے پر پولیس نے فورا کارروائی کرتے ہوئے جعلی پیر کو گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔