پاکستان کو ڈالرکو لگام ڈالنے کافارمولا مل گیا،انٹربینک میں ڈالر دھڑام سے نیچے آگرا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے بے لگام ہوتے ڈالر کولگام ڈالنے کی تیاری کر لی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈالر کی ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی ہوئی قیمت کو لگام ڈالنے کے لیے اسٹیٹ بینک نے 114اشیا کی درآمد پر 100 فیصد کیش مارجن کی شرط عائد کر دی جس کا مقصد درآمدات کی حوصلہ شکنی اور ادائیگیوں کے توازن کو سہارا دینا ہے۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 114 اشیا کی درمد پر 100 فیصد کیش مارجن کی شرط عائد کرنے کے بعد ان اشیا کی مجموعی تعداد 525 ہو گئی جن پر 100 فیصد مارجن کی شرط عائد ہے۔اسٹیٹ بینک ادائیگیوں کے توازن کو بہتر بنانے اور پاکستانی روپے کو سہارا دینے، زر مبادلہ کے ذخائرکو مستحکم کرنے کے لیے اس سے قبل درآمدی گاڑیوں کے لیے بینک فنانسنگ پر بھی پابندی لگا چکا ہے۔اس طرح ڈالر کی قدر کو قابو میں رکھنے کے لیے درآمدی اشیا پر 100 فیصد کیس مارجن کی شرط میں شامل اشیا کی فہرست میں 114 پراڈکٹس کا اضافہ اسٹیٹ بینک کا دوسرا بڑا اقدام ہے۔یہاں واضح رہے کہ کیش مارجن اس رقم کو کہتے ہیں جو درآمد کنندہ کو سودے کے آغاز کے لیے لیٹر آف کریڈٹ کھولنے کے لیے اپنے بینک میں جمع کرانا ہوتی ہے اور یہ درآمدی اشیا کی مجموعی مالیت کے برابر ہوتی ہے۔اس کی مد سے کیش مارجن سے درآمدات کی لاگت ڈالر مہنگا ہونے کے باعث بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے درآمدات کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔خیال رہے کہ انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوکر 173روپے کے قریب پہنچ گیا ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں30پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 170.60روپے سے کم ہو کر170.30روپے اور قیمت فروخت170.70روپے سے کم ہوکر170.40روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر80پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 171.60روپے سے بڑھ کر172.40روپے اور قیمت فروخت172روپے سے بڑھ کر172.80روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 199.50روپے سے کم ہو کر199روپے اور قیمت فروخت201روپے سے کم ہو کر200.50روپے ہو گئی تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت234روپے پر بدستور برقرار رہی۔
0 Comments
Post a Comment