جامعہ کراچی نے تمام الحاق شدہ کالجز کی ایسوسی ایٹ ڈگری کی نشستوں میں 22-2021 کے لئے %25 کا اضافہ کر دیا

کوویڈ 19 کی صورتحال اور اس سال انٹرمیڈیٹ میں تمام طلبہ کے پاس ہونے پر کراچی کے کالجز میں ڈگری کلاسز کے داخلوں کے لیے بڑا دبا تھا اور عین ممکن تھا کہ طلبہ کی بڑی تعداد داخلوں سے محروم رہ جاتی۔ 

 جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے اس سال ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام سابقہ( B.A, BSc  اور B.Com) کے داخلے کے لئے کالجز کی سیٹوں میں اضافہ کردیاہے۔

جامعہ کراچی نے  تمام الحاق شدہ کالجز کی ڈگری کلاسسز کی سیٹ میں % 25 اضافہ کیا.

شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد محمود عراقی, ڈاکٹر انیلا عنبر ملک چئیر پرسن Affiliation Committee اور بالخصوص ڈاکٹر ظفر حسین صاحب ناظم امتحانات جامعہ کراچی نے  طلبہ کے لئے آسانی کی گئی۔

اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔