پاکستان دشمنی میں بھارتی میڈیا صحافتی اقدارکی تباہی پر تلا ہے، فرانسیسی میڈیا

پیرس(این این آئی)فرانسیسی میڈیا نے افغانستان کی صورتحال پر حقائق نامہ جاری کرکے بھارتی میڈیا کے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کا پول کھول دیا۔ فرانسیسی میڈیا نے واضح کردیا کہ پاکستان دشمنی میں بھارتی میڈیا صحافتی اقدارکی تباہی پر تلا ہواہے، افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد بھارتی مرکزی میڈیا نے غلط معلومات پھیلائیں۔ فرانسیسی میڈیا نے بھارتی میڈیا ہاسز کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا ۔