کراچی: لائنوں میں لگ کرگھر کی کھڑکی سے منشیات خریدنے کی ویڈیووائرل

کراچی(نیوز ڈیسک )کراچی میں جہانگیر روڈ پر ایک گھر کی کھڑکی کے باہر لوگ لائن لگا کر منشیات خریدنے لگے، منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلوچ پاڑا کے علاقے میں جہانگیر روڈ پر ایک گھر سے کھلے عامم  منشیات فروشی جاری ہے، لوگ گلی میں لائن لگا کر ہول سیل اور ریٹیل ریٹ پر منشیات حاصل کر رہے ہیں۔نجی ٹی وی کو موصول ہونے والی ویڈیوز اور اطلاعات کے مطابق بلوچ پاڑا کا علاقہ منشیات فروشی کا گڑھ ہے جہاں فہمیدہ نامی خاتون اور چھوٹا بابا لاڈلہ آپریٹ کرتے ہیں،فہمیدہ نامی خاتون گھر کی کھڑکی سے ہول سیل اور ریٹیل ریٹ پر منشیات فروش کرتی ہیں۔واضح رہے کہ کراچی میں ایک طرف تو پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاون جاری ہے اور ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ بھی طلب کرتے ہیں تاہم ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بھی پولیس نے بلوچ پاڑا کے منشیات فروشوں کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔