اگلے 9دن گیس نہیں ملے گی،عوام کوبری خبرسنادی گئی۔۔۔
کراچی(نیوز ڈیسک)سی این جی اور آر ایل این جی صارفین کے لیے بری خبر ہے کہ ہفتہ کی صبح 8 بجے سے سی این جی 9 دن کے لیے بند کیے جا رہے ہیں۔سوئی سدرن گیس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مختلف گیس فیلڈز سے ایس ایس جی سی کو میسر ہونے والی گیس کی مقدار میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے سبب گھریلو اور کمرشل صارفین کوگیس پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ پریشر کی کمی کے باعث سی این جی اسٹیشنز کو ہفتہ 16 اکتوبر صبح 8 بجے سے 25 اکتوبر پیر رات 8 بجے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس جی سی مینجمنٹ پریشر کا جائزہ لے رہی ہے اگر گیس پریشر میں بہتری آئی تو سی این جی اسٹیشنز کو گیس بحال کر دی جائے گی۔
0 Comments
Post a Comment