راولپنڈی میں سیکیورٹی گارڈ نے ایک خاتون کے کپڑے پھاڑے اور شرمناک کام کرتا رہا ، لڑکی پوری رات سڑک کے بیچ بیٹھی روتی رہی۔
کراچی(ویب ڈیسک)راولپنڈی میں سیکیورٹی گارڈ نے ایک خاتون کے کپڑے پھاڑے اور شرمناک کام کرتا رہا ، لڑکی پوری رات سڑک کے بیچ بیٹھی روتی رہی ، تحقیقات کی گئیں تو لڑکی کون نکلی ؟ سنسنی خیز خبر ۔۔۔سی سی پی او محمد احسن یونس نے راولپنڈی میں سیکیورٹی گارڈ کے خاتون ڈاکٹر پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ایک خاتون کو رات کے وقت سڑک کے درمیان زمین پر بیٹھا جا سکتا ہے۔اس حوالے سے معروف صحافی اصرار احمد راجپوت نے دعوی کیا کہ سفاری ولاز فیز ون کی سکیورٹی نے پمز ہسپتال کی نیورو سرجن ڈاکٹر پر بیہمانہ تشدد کیا اور ان کے کپڑے پھاڑ دیے۔ خاتون ڈاکٹر کو بیچ روڈ کے زلیل کیا گیا جس کے بعد وہ سڑک پر بیٹھ کر روتی رہیں۔صحافی کے مطابق وقوعہ تھانہ ائیر پورٹ راولپنڈی پولیس کی چوکی گلریز کی حدود میں پیش آیا ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آس پاس لوگ موجود ہیں اور گاڑیاں بھی گزر رہی ہیں تاہم خاتون کی مدد کو کوئی نہیں آتا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے پولیس سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔جس پر راولپنڈی پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ ائرپورٹ کیعلاقہ میں گزشتہ رات خاتون ڈاکٹر کے ساتھ سیکورٹی گارڈکی بدتمیزی اورناروا سلوک کے معاملہ پر سی پی او نے نوٹس لیا ہے۔ پولیس نے فوری ریسپانڈ کرتے ہوئے سکیورٹی گارڈ کو تحویل میں لے لیا، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔راولپنڈی پولیس نے مزید کہا کہ خواتین پرتشددیا ہراسگی قابل برداشت نہیں، میرٹ پر تفتیش کویقینی بنایا جائے گا۔
0 Comments
Post a Comment