ملالہ یوسف زئی کے گریجویشن ڈے پر ان کے شوہر عصر ملک کی ٹویٹ اور سوشل میڈیا پر مبارکبادیں۔۔۔۔
کراچی (ویب ڈیسک)ملالہ یوسف زئی کی گریجویشن کی تقریب کے متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے ان کے شوہر نے کہا ہے کہ ملالہ کی گریجویشن کے موقع پر وہ جگہ جہاں وہ پہلی بار ملے تھے پہلے سے زیادہ خاص لگ رہی ہے،عصر ملک نے ایک ٹویٹ میں گریجویشن کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ جگہ جہاں ہم پہلی بار ملے تھے ملالہ کے گریجویشن ڈے پر کچھ زیادہ خاص محسوس ہوئی،یاد رہے کہ امن کی نوبیل انعام یافتہ اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن ملالہ یوسفزئی نے 9 نومبر کو ایک ٹویٹ کے ذریعے یہ انکشاف کیا تھا کہ ان کا نکاح ہو گیا ہے۔ نکاح کے بعد ملالہ نے ایک مضمون میں بتایا تھا کہ ان کی اور عصر کی پہلی ملاقات سنہ 2018 میں اس وقت ہوئی تھی جب عصر اپنے دوستوں سے ملنے آکسفورڈ آئے ہوئے تھے،ملالہ یوسفزئی نے گذشتہ سال دنیا کی معروف آکسفورڈ یونیورسٹی سے اپنی ڈگری مکمل کر لی تھی لیکن اب ان کی باقاعدہ گریجویشن کی تقریب منعقد ہوئی ہے۔
ملالہ نے آج تو ابھی تک اس حوالے سے کوئی پیغام شیئر نہیں کیا ہے تاہم گذشتہ برس انھوں نے کہا تھا کہ ان کے لیے خوشی اور شکریے کا اظہار کرنا مشکل ہو رہا ہے کہ انھوں نے آکسفورڈ سے فلسفے، سیاست اور معیشت میں اپنی ڈگری حاصل کر لی ہے،اس وقت ملالہ نے گریجویشن کی خوشیاں مناتے ہوئے اپنی ایک تصویر سب گھر والوں کے ساتھ کیک کاٹتے ہوئے شیئر کی تھی۔
0 Comments
Post a Comment