گوجرانوالہ:برقعہ پوش مردکوفحش حرکات مہنگی پڑگئیں
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)گوجرانوالہ کے بازاروں میں شاپنگ کے لیے آنے والی خواتین سے برقعہ اوڑھے ایک اوباش شخص کو فحش حرکات کرنا مہنگا پڑگیا۔
پولیس کے مطابق قصابوں والا گلہ میں ایک شخص برقعہ کی آڑ میں خواتین سے چھیڑچھاڑ کر رہا تھا کہ اسے بطور مرد پہچان لیا گیا جس کے بعد وہ پہلے شہریوں کے ہتھے چڑھا جنہوں نے اس کی خوب پٹائی کی اور پھر اسے قانون کے حوالے کردیا۔
اس سے قبل بھی اس شخص کے بارے میں پولیس کو شکايات ملی تھيں لیکن وہ اوباش نوجوان قانون کی گرفت میں نہیں آ رہا تھا۔
ایس ایچ او ارشد چیمہ کا کہنا ہے کہ عمر عدیل نامی شخص کے خلاف درخواست موصول ہوئی کہ وہ بازار میں برقعہ پہن کر فحش حرکات کر رہا تھا جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔
کوتوالی پولیس نے ڈسکہ کے اس رہائشی کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔
0 Comments
Post a Comment