پاک بحریہ کے جہاز طغرل کا ملائیشیا کا دورہ اور دوطرفہ مشق میں شرکت

پاک بحریہ مشن


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک بحریہ کے جہاز طغرل نے پاکستان کا پرچم لہراتے ہوئے جذبہ خیر سگالی کے تحت ملائیشیا کی بندرگاہ لوموت کا دورہ کیا۔ بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے جہاز طغرل کا  کوالالمپور میں پاکستان کے دفاعی اتاشی اور رائل ملائیشین نیوی کے اعلیٰ حکام نے استقبال کیا۔پی این ایس طغرل کے دورے میں ہاربر اور  سمندری مراحل شامل تھے۔ ہاربر فیز میں پیشہ وارانہ امور اور دوطرفہ معاملات پر بات چیت ہوئی۔ جبکہ سمندری مرحلے میں دو طرفہ مشق MALPAK کا انعقاد شامل تھا جس میں رائل ملائیشین نیوی کے تین جہازوں اور ایک ہیلی کاپٹر کے ساتھ پی این ایس طغرل نے حصہ لیا۔پاک بحریہ کے جہاز کے ملائیشیا کے دورے نے دونوں ممالک کو موجودہ قریبی سفارتی اور بحری تعلقات کو مزید فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریگا۔