مہنگائی کا سونامی پی ٹی آئی حکومت کو لے ڈوبے گا:سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا جارہا ہے

 
کبیروالا (نامہ نگار)مہنگائی کا سونامی پی ٹی آئی حکومت کو لے ڈوبے گا،موجودہ حکومت نے عام آدمی کے لیے کچھ نہیں کیا،پی ٹی آئی حکومت کے الیکشن میں کیے گئے تمام وعدے جھوٹ ثابت ہوئی،مہنگائی کی وجہ سے عوام خود کشی کرنے کو تیار ہے،پاکستان پیپلز پارٹی کا دور حکومت کو عوام آج بھی یاد کرتی ہے،آنے والی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہوگی۔

ان خیالات کا سابق وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے ملتان ٹی ہاؤس میں،قیصر عباس صابر کی کتاب،،کماں بدست،، کی تقریب رونمائی میں کبیروالاکے صحافیوں مظہر حسین باٹی،قاسم چوہدری اور ملک طاہر ظہور نائچ کے ساتھ گفتگو میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر لحاظ سے ناکام ہوگئی ہے مہنگائی کی وجہ سے عوام بہت پریشان ہے،بے روزگاری کی وجہ سے بھی نوجوان خود کشیاں کررہے ہیں،موجودہ حکومت نے الیکشن کے دنوں عوام سے بہت سے وعدے کیے لیکن تمام وعدے جھوٹ ثابت ہوئے،موجودہ حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا،عوام آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کو یاد کرتی ہے آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہوگا۔

اس موقع پر انجمن محبان آل عباء کبیروالا کے صدر محمد رمضان قادری نے بھی سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی اور مارچ میں کبیروالا میں ہونے والی کل پاکستان ،،مخدومہ کائنات سلام اللہ علیہا،،کانفرنس کی دعوت دی۔