انیس سو سینتالیس کا سندھ ملاحظہ کیجیے ،لیکن اب حالات مختلف ہیں سندھ میں خوراک کی کمی کی وجہ سے بچوں کی اموات باعث تشویش ہے

1947 میں حکومتِ سندھ نے ایک احسن فیصلے میں ہندوستان کی حکومت کو یقین دہانی کروائی تھی کہ وہ پاکستان کی حکومت کے قیام کے بعد بھی وعدے کے مطابق گندم، چاول اور بھوسے کی فراہمی جاری رکھے گی سندھ میں ضرورت سے زیادہ خوراک پیدا ہوتی ہے۔








اسوقت  انڈیا میں جب سے خوراک کی قلت پیدا ہوئی تو سندھ انتہائی باقاعدگی سے متاثرہ علاقوں کو خوراک فراہم کر رہاتھا اگر لیگ کی وزارت جس کی قیادت مسٹر غلام حسین ہدایت اللہ کر رہیتھے ، ضروری اور بر وقت امداد فراہم نہ کرتی تو بہت سی جانیں ضائع ہو سکتی تھیں 







سندھ کی حکومت میں کبھی لالچ کا جذبہ پیدا نہیں ہوا۔